بچوں کے سیکھنے اور آپس میں بانٹنے کے لئے صحت کے 100 عدد پیغامات صحت کی تعلیم کے عام اور معتبر پیغامات ہیں جن کا ہدف 8-14 سال کے بچے ہیں۔.لہذا اس میں10-14 سال تک کے نو عمر جوان شامل ہیں ہم محسوس کرتے ہیں کہ یہ بات خاص طور پرمفید اور اہمیت کی حامل ہے کہ 10-14 سال کی عمر کے نو عمر جوانوں کو باخبر رکھے جانے کی یقین دہانی کی جاۓ کیونکہ اس عمر کا طبقہ اکثر و بیشتر اپنے اہلِ خانہ میں چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کر رہا ہوتا ہے. اس کے علاوہ، اس طرح سے اپنے اہلِ خانہ کی مدد کرنے کیلئے جو کام وہ سر انجام دے رہے ہیں اس کو سراہنا اور اس سے آگاہی حاصل کرنا بہت اہم ہے۔

یہ100 پیغامات ان 10 میسجز پر مشتمل ہیں جن میں سے ہر ایک صحت کے 10 کلیدی موضوعات کا حامل ہے:ملیریا، دست، غذائیت، کھانسی، ٹھنڈ کا لگنا اورعلالت، آنتوں کے طفیلی کیڑے، پانی اورصحت و صفائی، مصئونیت(ایمونائزیشن)، ایچ آئی وی اور ایڈزاورحادثات، چوٹ اور ابتدائی ایامِ طِفلی کے دوران نشوونما.. صحت کے عام پیغامات والدین اور صحت کے ماہرین کے لئے بچوں کے ساتھ گھرمیں، اسکولوں میں، کلبوں اور کلینکس میں استعمال کرنے کے لئے ہیں.

موضوع نمبر 2 میں شامل 10 پیغامات یہ ہیں: کھانسی، سردی اور بیماری

  1. کھانا پکانے والی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں میں چھوٹے ذرات ہوتے ہیں جو پھیپھڑوں میں جا کر بیماری کا باعث بن سکتے ہیں. باہر کھانا پکانے سے گریز کیجیے یا جہاں تازہ ہوا اندر آ سکے اور دھواں باہر جا سکے۔

    sa,, picture of a person coughing

  2. تمباکو نوشی سے پیپھڑے کمزور ہو جاتے ہیں۔ تمباکو نوشی کرنے والے دوسرے لوگوں کا دھواں بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے.
  3. ہر ایک کو کھانسی ہوجاتی اور سردی لگ جاتی ہے. زیادہ تر جلد بہتر ہو جاتے ہیں۔ اگر کھانسی اور سردی 3 ہفتوں تک رہے، تو صحت کے کلینک چلے جائیں۔
  4. جراثیم کی اقسام ہوتی ہیں کچھ بیکٹیریا اور دوسرے وائرس کہلاتے ہیں۔ زیادہ تروائرسکھانسی اور سردی کا باعث بنتے ہیں اور دوائی کے استعمال سے بھی نہیں مرتے.
  5. پھیپڑے جسم کا وہ حصہ ہیں جس سے ہم سانس لیتے ہیں۔ کھانسی اور سردی پھیپھڑوں کو کمزور بنا تےہیں۔ نمونیا ایک بیکٹیریائی جراثیم ہے جوکہ کمزور پھیپھڑوں میں سنگین بیماری کا باعث بنتا ہے.
  6. نمونیا (ایک سنگین بیماری) کی ایک علامت تیزی سے سانس لینا ہے. سانس لینے کی آوازسنیں۔ سینے کو اوپراور نیچے ہوتے ہوئے دیکھیں۔ دیگر علامات بخار، بیماری اور سینے کا درد ہے.
  7. ایک 2 مہینے سے کم عمر بچہ، جو کہ ایک منٹ میں 60 مرتبہ یا اس سے زائد مرتبہ سانس لیتا ہے اسے جتنی جلدی ہو سکے ہیلتھ کارکن کے پاس لے جانا ضروری ہے. 1-5 سال کی عمرکے بچوں میں فوری سانس لینے کا عمل 20-30 سانس فی منٹ سے زائد ہوتا ہے۔
  8. ایک اچھی خوراک (اورماں کا دودھ پینے والے بچے) ، ایک دھوئیں سے پاک گھر اور حفاظتی ٹیکے نمونیا جیسی سنگین بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔
  9. کھانسی یا سردی کے علاج کے لیے اپنے آپ کو گرم ، اکثر اوقات مزیدار ڈرنکس پییں (جیسا کہ سوپ اور جوس)، آرام کریں اور اپنی ناک کو صاف رکھیں۔
  10. کھانسی، سردی اور دیگر بیماریوں کا ایک سے دوسرے تک پھیلاؤ کو روکیں۔ اپنے ہاتھ، کھانے اور پینے کے برتن صاف رکھیں، اور کھانستے ہوئے منہ پر کاغذ رکھیں۔

صحت کے ان پیغامات کاصحت کے ماہر معلمین اور طبی ماہرین کی طرف سے جائزہ لیا گیا ہے اور یہ ORB ہیلتھ ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں: www.health-orb.org.

بچوں کی سرگرمیوں کے بارے یہ کچھ تجاویز ہیں کہ جن سے بچوں کے لئے اس موضوع کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان پیغامات کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کھانسی، سردی اور بیماری: بچے کیا کر سکتے ہیں؟

  • اپنی خود کی زبان میں اپنے الفاظ کا استعمال کرتے ہوۓ کھانسی، سردی اور بیماری کے بارے میں پیغامات تیار کریں!

  • پیغامات کو یاد کرلیں تاکہ ہم کبھی بھی انہیں نہ بھولیں!
  • پیغامات کو دوسرے بچوں اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ بانٹیں!
  • اپنے گھر کا ایک منصوبہ بناؤ. کہاں سے دھواں دار ہے، کہاں سے نہیں؟ کہاں سے محفوظ ہے کہ جہاں پر نوجوان بچے دھوئیں سے دورکھیل سکیں؟
  • والدین کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک پوسٹر بنائیں تاکہ وہ اپنے بچوں کوخطرناک بیماریوں، جیسا کہ خسرہ اورکالی کھانسی کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔
  • نمونیا کے بارے میں ایک گانا بنائیں اور اسکا اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اشتراک کیجیے!
  • ایک دھاگے اور پتھر کے ساتھ ایک پنڈولم بنائیں جو ہمیں مدد دے گننے میں کہ سانسی کب تیز ہو تی ہیں اور کب نارمل، اور دکھائیں جو کہ ہم نے اپنے خاندانوں کو سکھایا ہے۔
  • دودھ پلانے والے بچوں کے لیے اپنا کھیل بنائیں.
  • بخار کے ساتھ ٹھنڈا رکھنے اور سردی کے ساتھ گرم رکھنے کے بارے میں ایک کھیل بنائیں.
  • گھر اوراسکول میں کھانے سے پہلے اور ٹوائلٹ کے استعمال کے بعد صابن کی مدد سے ہاتھ دھونے کیلئے ایک ایک ٹپی ٹیپ بنائیں۔
  • سکھیں کہ صابن اور پانی کی مدد سے ہاتھ دھو کر جراثیم کو پھیلنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے اور کھانسی اور سردی سے اپنے آپ کو کیسے بچایا جا سکتا ہے۔
  • اپنی نمونیا کے متعلق معلومات کو مختلف نظریات کے ذریعے جانچیے کہ کیا یہ نمونیا ہو سکتا ہے یا سردی۔
  • پوچھیے کہ نمونیا کی خطرناک علامات کیا ہوتی ہیں؟ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آپ جو کچھ سیکھتے ہیں اسکا اشتراک کیجیے۔
  • پوچھیے کہ تمباکو نوشی پرکہاں پابندی عائد ہوتی ہے ؟ کیا آپ کا اسکول دھوئیں سے محفوظ ہے؟
  • پوچھیں کہ کون سی چیز ہمیں تیزی سے سانس لینے میں مدد دیتی ہے؟ ہم اپنی سانسوں کی مدد سے تیزی سے سانس لینے کوجانچ سکتے ہیں جب کوئی نمونیا کے خطرے سے دوچارہو۔
  • پوچھیں کھانسی اور سردی کے علاج کے لیے نئے اور پرانے طریقے کیا کیا ہیں؟
  • پوچھیں کہ جراثیم کس طرح سے پھیلتے ہیں؟ کھیل سے سیکھیں ہاتھ ملانے کا کھیل.

ٹپی ٹیپ، پینڈولم یا ہاتھ ملانے والا کھیل، کےبارے میں مزید معلومات کے لیے یا کسی اور معلومات کے لئے، براہ مہربانی رابطہ کیجیے www.childrenforhealth.org یا

اُردُو‎ Home